ملیریا میں مبتلا دھنکھڑصحتیاب، ایمس سے ڈسچارج
نئی دہلی/کولکتہ، اکتوبر ۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو جمعرات کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ مسٹر دھنکھڑکو اتوار کے روز ملیریا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا ۔ایمس سےچھٹی کے بعد مسٹر دھنکھڑ نے ایک ٹویٹ میں کہا’’ ایمس کے ڈائریکٹرڈاکٹر رندیپ گلیریا، ڈاکٹر نیرج نشچل اور ان کی وقف ٹیم کا میری صحت سے متعلق مسائل کو دور کرنے کے لیے بہت شکریہ۔ میں ایمس سے صحتیاب ہو کر جارہا ہوں۔ میں ایمس کے ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کے پیشہ ورانہ رویےکی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں ۔ بہت قابل تعریف ہے ‘‘۔ مسٹر دھنکھڑ 12 اکتوبر سے مشرقی بنگال کے دو ہفتے کے دورے پر دارجلنگ میں تھے، تب وہ بیمار ہو گئے۔ انہیں بخار ہو گیا تھا اور اس کے پیش نظر انہیں بلڈ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ مسٹر دھنکھڑ جمعہ کے روز دہلی پہنچے تھے اور انہیں اتوار کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔