ملک گیر ٹیکہ کاری مہم میں اب تک دو ارب 61 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگیں

نئی دہلی، جولائی۔قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں دو ارب 61 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 61 لاکھ 24 ہزار 684 ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 20 ہزار 557 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 654 ہو گئی ہے۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.33 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 4.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 18 ہزار 517 افراد کووڈ سے نجات دلائی گئی ہے، اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 31 لاکھ 32 ہزار 140 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.47 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 98 ہزار 34 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل87 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار 486 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Related Articles