ملک کی ترقی میں یونیورسٹیز کا اہم کردار:آنندی بین

اجودھیا:دسمبر۔اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج یہاں کہا کہ ملک کی ترقی میں یونیورسٹیز کا اہم کردار ہے۔ اعلی تعلیم کا مقصد طلبا کو مختلف علوم وفنون کا علم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک مہذب شہری بنانا ہوتا ہے۔ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے 26ویں جلسہ تقسیم اسناد تقریب کی قیادت کرتے ہوئے چانسلر پٹیل نے پیر کوحقیقی ٹیچر تو وہ ہے جو طلبہ کی سطح پر آکر انہیں سمجھانے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے علم کو ان میں منتقل کرتا ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی اس ملک کی اپنی زبان سے وابستہ ہوتی ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی میں مادی زبان پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔جو طلبہ کو ان کی پسند کے موضوع اور زبان کی پختگی میں معاون ثابت ہوگا۔پٹیل نے کہا کہ دیہی علاقوں تک تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانا اترپردیش حکومت کا اہم مقصد ہے۔ یونیورسٹیز کے ذریعہ گود لئے گئے دس آنگن واڑی مراکز کے لئے وہ سبھی کو مبارکباد دیتی ہیں۔ یونیورسٹی اسی طرح سے اپنے آس پاس کے حلقوں سے تعلق قائم رکھے اور ان کے تعلیمی فروغ میں ہمیشہ ان کی معاون ثابت ہو۔

Related Articles