ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی، جنوری۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 222 لوگ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 44145667 ہو گئی ہے اورملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.11 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیںملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 2582 ہو گئی ہے، ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔قومی راجدھانی میں، کورونا انفیکشن کے 10 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 32 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1980684 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں ایک مریض کی موت کی وجہ سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26521 ہو گئی ہے۔کیرالہ میں نو ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 1435ہوگئی ہے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6755573 اور اموات کی 71,558 پر مستحکم ہےکرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 31 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 295 پر آ گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 4031488 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 40308 پر برقرارہے۔مہاراشٹر میں دو فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 159 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 36 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 7988111 اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 148417 ہے۔تمل ناڈو میں تین کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کورونا انفیکشن کی کل تعداد بڑھ کر89 ہو گئی۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3556318 تک پہنچ گئی ہے اور اموات کا اعدادوشمار 38049 ہے۔راجستھان میں 31 کورونا ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے کورونا انفیکشن کی کل تعداد کم ہوکر48 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1305791 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9653 ہے۔اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں بھی کورونا کے تین ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تعداد 23 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 474618 ہو گئی ہے۔ اموات کی تعداد 4785 پر برقرارہے۔تلنگانہ، اتر پردیش میں کورونا کے دو دو اور ہماچل پردیش، اتراکھنڈ میں ایک ایک کیس پایا گیا ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ اروناچل پردیش، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ، منی پور اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

Related Articles