ملک میں کوروناوائرس کے مزید 2لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسزاور573ہلاکتیں

نئی دہلی، جنوری. ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز مقابلہ میں زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی عرصہ کے دوران جان لیواوبا کے 2,86,384 نئے کیسز درج ہوئے، جب کہ 3,06,357 لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ 35 ہزار 267 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 63 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔جمعرات کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کوروناکے فعال مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.46 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 19.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اسی مدت میں تین لاکھ چھ ہزار 357 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے جس سے اس کی مجموعی تعداد تین کروڑ 76 لاکھ 77 ہزار 328ہو چکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 93.33 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 573 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 491700 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 لاکھ 62 ہزار 261 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اس طرح اب تک72 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 248 افراد کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں ریاست کرناٹک ایکٹیو کیسز کے معاملہ سب سے آگے ہے جہاں 7167 عدد ایکٹیو کیسز کے بڑھنے کے بعد اس کی تعداد بڑھ کر 357939 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 41699 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3257769 ہو گئی ہے جب کہ 39 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 38705 ہو گئی ہے۔ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15192 بڑھ کر اس کی مجموعی تعداد 301269 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34439 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 5421307 ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی 140 مزید مریضوں کی موت سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 52281 ہو گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 1354 سے بڑھ کر 72224 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 8604 لوگ صحت مند ہوئے جس سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 841346 ہو گئی۔ریاست تمل ناڈو میں اسی عرصے کے دوران 2422 عدد ایکٹیو کیسز کے بڑھنے سے اس کی کل تعداد 213692 ہو گئی ہے اور اس دوران مزید 47 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 37359 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 27507 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2973185 ہو گئی ہے۔مغربی بنگال میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 12709سے گھٹ کر مجموعی تعداد 67369 رہ گئی ہے اور مزید 34 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 20445 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1891440 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 6221 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 80342 رہ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1876791، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23106 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3695 عدد کے کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 38315 رہ گئی ہے، جب کہ 11164 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد ان مریضوں کی مجموعی 1746972 ہو گئی ہے ۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 25710 ہو گئی ہے۔ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 4922 عدد کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 106318 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2101685 اور اس دوران مزید نو مریضوں کی موت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14,570 ہو گئی ہے۔ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز1764 سے بڑھ کر 38023 ہو گئی ہے، جب کہ اسی دوران ایک اور مریض کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4078 ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں 705054 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 12703 ہو گئی ہے اور جان لیواوبا سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 152367 جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد 591 ہوچکی ہے۔راجستھان میں کورونا وائرس کے 1456 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ اس کی کل تعداد 94148 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1058893 اور مرنے والوں کی تعداد 9161 ہو گئی ہے۔ریاست اڈیشہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2662 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 64487 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1152239 اور مرنے والوں کی تعداد 8,542 ہو گئی ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1074 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 29180 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1065491 اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد 13779 ہو گئی ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 40319 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 670642 اور ہلاک شدگان کی تعداد 17081 پر مستحکم ہے۔ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 128192 ہو گئے ہیں اور اب تک 969234 مریض صحت یاب اورہلاک شدگان کی تعداد 10323 ہو گئی ہے۔ریاست بہار میں کورونا وائرس کےایکٹیو کیسز 7174 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 12597 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 793024 مریض کورونا سے شفایاب جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 12204 ہو گئی ہے۔ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1659 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 32895 رہ گئی ہے اور ریاست میں اب تک 369866 افراد اس مہلک وائرس سے شفایاب اور 7501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔راجستھان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 60 عدد کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 93502 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1036762 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9118 ہو گئی ہے۔ریاست اوڈیشہ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 3023 سے گھٹ کر ان کی کل تعداد 71509 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1131917 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8525 ہو گئی ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسز916 عدد سے گھٹ کر ان کی کل تعداد 31074 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1055398 ہو گئی ہے اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد 13746 ہو گئی ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز گھٹ کر 45645 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 656474 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17023 ہو گئی ہے۔ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 135148 ہو گئے ہیں اور اب تک 930938 مریض صحت یاب ، اور مرنے والوں کی تعداد 10274 ہو گئی ہے۔ریاست بہار میں 3016 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی مجموعی تعداد 14833 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 786317 لوگ کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,193 ہو گئی ہے۔ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے فعال کیسز 30 عدد سے گھٹ کر مجموعی تعداد 31280 رہ گئی ہے اور ریاست میں اب تک 364694 افراد اس جان لیوا وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں جبکہ 7491 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Articles