ملک میں ویکسین لینے والوں کی تعداد 129کروڑ 54 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی، دسمبر۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کل کے مقابلہ آج بڑھ کر 8439 ہو گئی ہے جبکہ کل اسی مدت میں یہ تعداد 6822 تھی۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ19 کے 8439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 99 ہزار 733 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.27 فیصد اور یومیہ کیسز کی شرح 0.70 فیصد ہے۔ کل کووڈ کے 6822 نئے کیسز درج ہوئے تھےجو 558 دنوں میں کم ترین تھی۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 73 لاکھ 62 ہزار کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 129 کروڑ 54 لاکھ 19 ہزار 975 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9525 کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 89 ہزار 137 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.36 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 12 لاکھ 13 ہزار 130 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 65 کروڑ چھ لاکھ 60 ہزار 144 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Related Articles