ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر عرب رہنماوں کی دلی تعزیت

دبئی،ستمبر ۔ عرب رہنماوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانوی شاہی خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ دنیا کی ایک عظیم شخصیت قرار دیا ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم جمعرات کے روز 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ اپنی جوانی میں ہی ملکہ برطانیہ بن گئی تھیں۔ اس ناطے انہیں طویل ترین دورانیے کے لیے برطانیہ کی سربراہی کا موقع ملا۔متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے میں ملکہ کے اہل خانہ اور برطانوی عوام کے ساتھ دلی طور پر تعزیت کرتا ہوں۔ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم متحدہ عرب امارات کی قریبی دوست تھیں۔ وہ ایک بہت دلآویز شخصیت کے طور پر بڑی قابل احترام تھیں۔شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا ملکہ الزبتھ دوم کو طویل دور حکمرانی عظمت و وقار، ہمدردی اور اپنے ملک کی خدمت کے لیے غیر معمولی طور پر کمٹڈ تھیں۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ہم دنیا کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں جو ملکہ الزتھ دوم کے انتقال سے سب جھیل رہے ہیں۔ ملکہ محترمہ ایک بین الاقوامی آئیکون کے طور پر دنیا میں موجود رہیں۔انہوں نے اپنی حکمرانی کے دوران اپنی قوم کی طرف سے بہترین خصوصیا ت کی نمئندگی کی۔ جدید دنیا میں اپنی قوم کی خدمات کی ایک غیر معمولی مثال قائم کی۔ قطر کے امیر تمیم بن حماد نے اپنے تعزیتی ٹویٹ میں کہا ہے اس دکھ کے موقع پر ہمیں ملکہ کے اہل خانہ کیساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال سے دنیا ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی ہے۔ وہ انسانیت کے لیے ایک علامت کے طور پر رہیں۔انہوں نے اپنا طویل مگر مصروف ترین دور میں ہمیشہ ایک متاثر کن انداز کے ساتھ گذارا۔ ان کی سرپرستی میں برطانیہ اور قطر کے درمیان بڑے ٹھوس اور تعمیری معاہدوں پردستخط کیے۔ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار دوستی اور شراکت رہی۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں عظیم عالمی رہنما اور برطانوی ملکہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ شاہ عبداللہ نے کہا ہے وہ حکمت و دانائی کی ایک شمع تھیں۔ وہ اردن کی ایک بہترین ساتھی تھیں اور ہمارے خاندان کے لیے دوست تھیں۔شاہ اردن نے اپنے تعزیتی ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ ان کے انتقال سے بڑا خلا پیدا گیا ، ہم اس موقع پر برطانوی عوام اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ، یقینا یہ ایک صدمے کی گھڑی ہے۔ مصر کے صدر السیسی نے نے بھی ملکہ بر طانیہ کے انتقال پر ٹویٹ کے ذریعے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ السیسی نے کہا میں اپنی طرف سے اور مصری عوام کی جانب سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ملال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ملکہ نے اپنے ملک کو کئی دہائیوں تک اپنے ملک کوو بڑی ہی دانشمندی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ ہم شاہ چارلس کے ساتھ دوست ملک کے طور پر دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھا سکیں گے۔ اومان کے ہیثم بن طارق نے اپنے تعزیتی برقیے میں ملکہ برطانیہ کے انتقال پر نئے برطانوہ شاہ چارلس سوم کیساتھ دلی تعزیت کی ہے۔ سلطان آف اومان نے ملکہ کے خاندان ، احباب اور برطانوی عوام کے ساتھ بھی اس موقع پر دلی تعزیت کی ہے۔

Related Articles