ملائم کی یوم پیدائش پر مودی۔یوگی کی مبارک باد، شیوپال ندارد

لکھنؤ:نومبر۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو کی پیر کو 83ویں یوم پیدائش پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور پی ایس پی سربراہ شیوپال سنگھ یادو کے ایک اسٹیج پر آنے کی توقعات کے بر خلاف دونوں لیڈروں نے ایس پی فاونڈر کی یوم پیدائش کو علیحدہ علیحدہ منایا۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت مختلف لیڈروں نے ملائم کو یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کی۔یہاں واقع ایس پی دفتر میں ملائم سنگھ یادو کی یوم پیدائش صبح سے ہی پورے دھوم دھام سے منائی گئی۔ اس پروگرام میں اکھلیش یادو کے ساتھ ملائم خود موجودرہے۔ وہیں شیوپال نے سیفئی میں کیک کاٹ کر ملائم سنگھ یاد و کی یوم پیدائش کا جشن منایا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال ملائم سنگھ نے اپنی یوم پیدائش پر اکھلیش اور شیوپال کے ذریعہ منعقد یوم پیدائش تقریب میں الگ الگ شرکت کر کے دونوں گروپوں کو مطمئن کیا تھا۔ اترپردیش میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش پر اکھلیش اور شیوپال گروپ کے ملنے کی چہ میگوئیاں تیز ہوگئی تھیں۔ایس پی فاونڈ نے پارٹی کارکنوں کی مبارک باد اور یوم پیدائش کے موقع پر جش کے انعقاد کے لئے شکریہ ادا کیا۔اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہاہم چاہتے ہیں آج ہماری یوم پیدائش منائی جارہی ہے۔ لیکن ہمیں خوشی تب ہوگی جب ہمارے غریب سے غریب عوام کی یوم پیدائش منائی جائے۔ آپ سب کی یوم پیدائش منائی جائے۔ہمیں بلائیں میں آپ کی یوم پیدائش پر آونگا۔ انہوں نے کہا آپ نے جس طرح سے ہمار استقبال کیا ہے میں آپ کا مشکور رہونگا اور میں آپ کو تیقن دلاتا ہوں کہ جو امید آپ ہم سے رکھتے ہیں اس کو میں پوری کر کے دکھاؤنگا۔ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن رام گوپال یادو نے پارٹی دفتر میں منعقد تقریب میں شامل ہوکر ایس پی فاونڈ کے پیر چھوکر انہیں یوم پیدائش کی مبارک باد دی۔وزیر اعظم مودی نے ملائم سنگھ یادو کو یوم پیدائش کی ورچولی مبارک باد پیش کی۔انہو ں نے ٹوئٹ کر کے اپنے مبارک بادی پروگرام میں کہا اترپردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو جی کو یوم پیدائش کی مبارک بادیاں۔ ملک کی سیاست میں انہوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے میں ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔یوگی نے بھی ٹوئٹ کر کے لکھا اترپردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو جی کو یوم پیدائش کی دلی مبارک باد ۔ایشور رام سے آپ کے بہتر صحت اور لمبی عمر کی آرزو کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا اترپردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کو یوم پیدائش کی مبارک باد۔میں ان کے بہتر صحت اور لمبی عمر کے لئے دعا گو ہوں۔یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے بھی ملائم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان ملائم سنگھ یادو کو یوم پیدائش کی پرخلوص مبارک باد۔ایشور سے دعا ہے کہ آپ کی عمر دراز کرے اور ہمیشہ صحت یاب و خوش رہیں۔اس سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری اور عام آدمی پارٹی(عاپ) کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے ملائم سنگھ کے گھر جاکر انہیں یوم پیدائش کی مبارک باد دی۔

Related Articles