ملائم سنگھ یادو کی حالت انتہائی تشویشناک

میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں ماہرین کی نگرانی میں علاج جاری

گڑگاؤں/ لکھنو:اکتوبر:اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ حیات بخش ادویات پر منحصر ہیں۔ گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجیو گپتا نے کہا کہ ماہرین کی ایک بڑی ٹیم اسپتال کے آئی سی یو میں ملائم سنگھ یادو کا علاج کر رہی ہے اور ان کی صحت پر لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی صحت تقریباً تین سال سے خراب چلی آ رہی ہے۔ انہیں مہینے میں دو سے تین بار معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے۔ گزشتہ اگست سے ان کی صحت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ملائم سنگھ یادو پروسٹیٹ سے متعلق پریشانی میں مبتلا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل میدانتا اسپتال کے ماہرین کی نگرانی میں رہتے ہیں۔ اس سے پہلے انہیں 15 جون کو میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں معمول کے چیک اپ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل کسی نہ کسی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔

Related Articles