ملائم سنگھ یادو نہیں رہے

نئی دہلی، اکتوبر ۔سماج وادی پارٹی کے بانی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کا پیر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 83 برس تھی۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ ان کے کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔مسٹر یادو کے بیٹے اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ معلومات دی، "میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر نہیں رہے – مسٹر اکھلیش یادو”۔مرکزی حکومت میں وزیر دفاع رہ چکے مسٹریادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفئی میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وقت مین پوری سے ایم پی تھے۔

Related Articles