مغربی میڈیا خلیج میں کشیدگی کو بڑھاوادینے کی کوشش کررہا ہے: روس

ماسکو،نومبر۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لافروف نیاپنے ایرانی ہم منصب کوآگاہ کیا ہے کہ مغربی میڈیا نے ایک ایسی مہم شروع کی ہے جس سے خلیج میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لافروف نے بدھ کو حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے گفتگو میں ’’مغربی میڈیا کی طرف سے شروع کی گئی آگہی مہم کے نقصان دہ‘‘ اثرات پر تبصرہ کیا ہے۔لافروف نے امیرعبداللہیان کو بتایا کہ اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں تزویراتی لحاظ سے اہمیت کے حامل خطے میں کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔قبل ازیں امریکا نے منگل کے روزایران کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف غیرواضح خطرات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ جواب دینے میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔ان میں ایران کی جانب سے سعودی عرب کے اہداف پرحملے پرمتنبہ کیا گیا ہے۔

Related Articles