مغربی بنگال کے سابق گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی کا انتقال
پریاگ راج:جنوری۔ مغربی بنگال کے سابق گورنر اور اترپردیش کے سابق اسمبلی اسپیکر پنڈت کیشری ناتھ ترپاٹھی کا اتوار کو ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔وہ 89برس کے تھے اور گذشتہ کچھ دنوں سے علیل چل رہے تھے۔گذشتہ 30دسمبر کو انہیں پریاگ راج کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ترپاٹھی کے انتقال پر دکھ کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیشری ناتھ ترپاٹھی ایک سینئر اور تجرہ کار سیاست داں تھے۔ وہ پارلیمانی ضوابط، روایات اور قانون کے بڑے جانکار تھے۔ترپاٹھی ایک ماہر وکیل اور حساس ادیب بھی تھے۔ ان کے انتقال سے سماج کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعلی نے ایشور سے ان کی روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے مغموم اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے مہانگر صدر گنیش کیسروانی نے بتایاکہ ترپاٹھی کے آخری رسوم کی ادائیگی شام چار بجے داراگنج شمشان گھاٹ پر کیا جائے گا۔ کووڈ بحران کے دوران ترپاٹھی دو بار کورونا پازیٹیوبھی ہوئے تھےلکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں ان کا لمبا علاج چلا تھا۔کچھ دن پہلے ہی وہ باتھ روم میں پھسل کرگرگئے تھے جس سے ان کا داہنا ہاتھ فریکچر ہوگیا تھا۔ اسی کے بعد سے وہ جسمانی طور سے کمزور ہوتے چلے گئے۔پنڈت ترپاٹھی کی پیدائش 10نومبر 1934 کو ہوئی تھی۔ وہ بی جےپی کی اترپردیش اکائی کے صدر رہنے کے ساتھ ہی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے تھے۔ ترپاٹھی 2014سے2019 تک مغربی بنگال کے گورنر بھی رہے۔ اس کے ساتھ ان کے پاس بہار، میزورم اور میگھیالے کے گورنر کا بھی اثر تھا۔ترپاٹھی 1946 میں آر ایس ایس سے وابستہ ہوئے۔ 1952 میں بھارتیہ جن سنگھ سے جڑ کر کارکن کے طور پرکام کیا۔کشمیر تحریک میں بھی شرکت کرتے ہوئے جیل بھی گئے۔ رام جنم بھومی تحریک میں سرگرم شراکت داری کیو جہ سے 1990 میں 23 اکتوبر سے 10نومبر تک جیل میں بھی رہے۔ الہ آباد یونیورسٹی سے 1953 میں گریجویشن کرنے اور 1955 میں ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد1956 میں الہ آباد ہائی کورٹ میں وکیل ہوگئے۔ الہ آباد بار ایسوسی ایشن کے 1956 میں جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے۔ترپاٹھی 1977 میں جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر جھوسی اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہوئے اور اترپردیش حکومت میں وزیر مالیات رہے۔ وہ سال 1989۔93۔96اور2002 میں بی جے پی سے شہر دکشنی اسمبلی سے لگاتار اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر رہے۔سال 2004 میں بی جے پی کے اترپردیش صدر بنے۔