مغربی بنگال میں ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی بھرتی میں گھوٹالہ: شوبھندو

کولکاتہ، جنوری ۔ مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری نے پیر کو الزام لگایا کہ ریاستی محکمہ داخلہ 565 روپے یومیہ کے حساب سے 6 ماہ کے لئے ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی غلط طریقے سے بھرتی کر رہا ہے۔مسٹر ادھیکاری نے ٹویٹ کیا، مغربی بنگال ہوم ڈپارٹمنٹ چھ ماہ کے لیے ہزاروں عارضی ہوم گارڈوں کو 565 روپے کی شرح سے بھرتی کر رہا ہے۔ اس بھرتی مہم کے بارے میں کوئی عوامی اعلان نہیں کیا گیا، جس سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کیڈرکو پنچایت انتخابات سے قبل رشوت کے عوض میں عہدے فروخت کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب محکمہ کی جانب سے اس پوسٹ کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تو پھر اہل امیدوار کو اس آسامی کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا اور وہ اس عہدے کے لیے درخواست کیسے دیں گے۔ ان کا انتخاب کون کرے گا اور اس کا معیار کیا ہوگا؟ کیا اپنی مرضی سے لوگوں کا انتخاب کرکے عہدے دے دئے جائیں گے؟اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ مغربی بنگال میں ایک نیا بھرتی گھوٹالہ ہے۔ انہیں پورا اندیشہ ہے کہ جو بھی اس گھوٹالے میں ملوث ہے، انہیں کبھی نا کبھی قانونی کارروائی کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔

Related Articles