مغربی بنگال میں بچوں کو ایم آر ویکسین اگلے سال جنوری سے دی جائے گی:یونیسیف

کلکتہ،دسمبر۔ملک بھر میں میزل (خسرہ)کے کیسو ں کے درمیان ایم آر ویکسین کے ڈوز کو زیادہ سے زیادہ بچوں تک پہنچانے کی کوشش کے تحت یونیسیف بڑے پیمانے پر مہم چلانے جارہی ہے۔ٹیکہ کاری مہم سے منسلک افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔میزل روبیلا پر ممبئی میں منعقدہ یونیسف کے میڈیا ورکشاپ میں ٹیکہ کاری مہم کی ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر وینا دھون نے کووڈ کے دوران ٹیکہ کاری مہم کی رفتار سست ہونے کے سبب میزل کے معاملات میں اضافہ ہونے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے سال جنوری سے ایم آر کے ڈوز مغربی بنگال میں دینے کی شروعات ہوجائے گی۔اس کیلئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک بار پھر ملک میں سر اٹھالیا ہے اور پانچ سال کی کم عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کررہا ہے۔ایسے میں صرف ویکسین کے ذریعہ ہی اس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔اس وقت مہاراشٹر، بہار، جھار کھنڈ اور ہریانہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں شامل ہیں ۔یہاں سب سے زیادہ خسرہ (میزل)کے معاملات درج ہورہے ہیں۔یواین آئی کے ایک سوال کے جواب میں یونیسیف انڈیا کے ہیلتھ ماہر ڈاکٹر اشیش چوہان نے کہا کہ مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں مذہبی شخصیات، سماجی کارکنان کے ساتھ مل کر ہم بیداری مہم چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقو ں میں ویکسین کے بارے میں کئی غلط فہمیاں ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ سماجی و مذہبی شخصیات کے ساتھ مل کر اس غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ ہندوستان اور دنیا کے سب سے زیادہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے بچوں تک پہنچنے کیلئے یونیسیف دنیا کے مشکل ترین مقامات پر کام کرتا ہے۔190 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں یونیسیف بہتر دنیا کی تعمیر کیلئے بچوں کی صحت پر کام کرتی ہے۔ہندوستان میں بچوں کو ویکسین فراہم کرنے کیلئے حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر یونیسیف کام کرتا ہے۔اس کیلئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر بیداری مہم بھی چلاتی ہے۔میڈیا ورک شاپ بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ممبئی میں منعقد ورک شاپ میں کئی نامور صحافی جس میں پنکج پچوری، سنجے ابھگیان اور مظفر حسین غزالی نے شرکت کی۔

Related Articles