معروف امریکی گلوکار پر متعدد خواتین نے شرمناک میسجز کرنے کا الزام لگادیا، جنسی تعلق قائم کرنیکی خواہش کا بھی اظہار

نیویارک،ستمبر۔معروف امریکی گلوکار ایڈم لیوین ڈینس پر متعدد خواتین نے شرمناک میسجز کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق امریکہ کے پاپ راک بینڈ ’میرون 5‘کے مرکزی گلوکار پر ماریکا نامی ایک خاتون نے ابتدائی طور پر الزام عائد کیا کہ گلوکار نے انہیں نازیبا میسجز بھیجے ہیں اور جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ماریکا کے بعد متعدد دیگر خواتین کی طرف سے بھی ایڈم پر یہی الزام عائد کیا گیا۔ ایڈم کی اہلیہ بہاٹی پرنسلو ان دنوں حاملہ ہیں اور الزام عائد کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ گلوکار اس حالت میں اپنی اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔ ایڈم اور پرنسلو کے پہلے دو بچے ہیں اور پرنسلو اب تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہے۔ ایڈم پر یہ الزام عائد کرنے والی خواتین میں انسٹاگرام ماڈل سمنر سٹرو بھی شامل ہے، جس نے ایڈم کی طرف سے سوشل میڈیا پر بھیجے گئے پیغامات کے سکرین شاٹس بھی اپنے انسٹاگرام اکآنٹ پر پوسٹ کر دیئے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ایڈم کے ساتھ افیئر رہ چکا ہے۔ ایڈم کی طرف سے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سمنر کے اس دعوے کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ’’سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے مجھے احتیاط کرنی چاہیے تھی اور اپنی حد میں رہنا چاہیے تھا تاہم ان پیغامات کا یہ مطلب نہیں کہ میرا سمنر کے ساتھ افیئر تھا۔‘‘ایڈم کی طرف سے تمام خواتین کے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

 

Related Articles