مشرا نے مہندی پور بالاجی کے درشن کرکے ریاست کی خوشحالی کی خواہش کی

جے پور، جنوری ۔ راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے آج دوسہ ضلع میں مہندی پور بالاجی مندر اور سیتارام مندر میں درشن کئے ۔ مسٹر مشرا نے مہندی پور بالاجی مندر کے مہنت نریش پوری مہاراج کے ساتھ مل کر پوجا کرکے ملک اور ریاست کی خوشحالی کی خواہش کی۔ مسٹر مشرا نے شری رادھا کرشنا جی مندر کی پران پرتیشتھا تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ویدک رسومات کے مطابق رادھا کرشن جی کی مورتیوں کی پوجا کرکے پران پرتیشتھا کی تقریب میں شرکت کی۔ بعد میں انہوں نے آچاریہ مردول کرشن مہاراج کی طرف سے سنائی جارہی بھاگوت کتھا بھی سنی۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر ممتا بھوپیش سمیت بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔

Related Articles