مشرا نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے ملاقات کی

جے پور، دسمبر ۔راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی اتوار کےروز نئی دہلی میں ملاقات ہوئی ۔ مسٹرمشرا نے مسٹر پردھان سے ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے اپ گریڈ سے متعلق کی جارہی کوششوں پر گفت وشنید کی ۔ مسٹر مشرا کے ساتھ ملاقات میں مسٹر پردھان نے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ سے جوڑنے کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیم میں اسکل ڈیولپمنٹ کے مواقع پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔

Related Articles