مرکز اور ریاستی حکومتیں کمزور اور محروم طبقہ سے معافی مانگیں: مایاوتی

لکھنو، نومبر۔مرکز اور ریاستی حکومتوں پر تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں کمزور اور محروم طبقہ کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں دینے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہاکہ یوم آئین کے موقع پر حکومت کو ان طبقات کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے اور اپنی اس کمی کو جلدہی دور کرنا چاہئے۔محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے ہندستانی آئین میں ملک کے کمزور اور نظرانداز طبقات کے لوگوں کو خاص طورپر تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن اور دیگر اور ضروری سہولیات کا التزام کیا ہے مگر اب تک اس کا پورا فائدہ ان طبقات کے لوگوں کو نہیں مل پارہا ہے۔ایس سی /ایس ٹی اور او بی سی طبقات کو بیشتر محکموں میں ریزرویشن کا کوٹہ ادھورا پڑا ہے جس پر متاثرہ لوگ آئین دن سڑکوں پر دھرنا۔مظاہرہ کرتے رہتے ہیں۔ ان طبقات کے لئے پرائیویٹ سیکٹر میں اب تک ریزرویشن دینے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اب تک مرکز اور ریاستی حکومتیں اس معاملے میں کوئی بھی قانون بنانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرکز اور ریاستی حکومتیں آئین پر عمل نہیں کررہی ہے ایسے میں انہیں یوم آئین منانے کا قطعی اخلاقی حق نہیں ہے بلکہ ایسی حکومتوں کو آج اس موقع پر ان طبقات کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے اور اپنی کمی کو جلد ہی دور بھی کرنا چاہئے۔یوم آئین کے موقع پر آج کسانوں کی تحریک کا بھی ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ابھی حال ہی میں ان کے تین زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے۔ ان کو یہ قدم بہت پہلے اٹھالیا جاتا تو یہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔کسانوں کی دیگر اور بھی کئی ضروری مانگیں ہیں انہیں بھی مرکزی حکومت کو قبول کرلینا چاہئے۔

Related Articles