مدھیہ پردیش کے کونو میں آج بارہ مزید چیتے چھوڑے جائیں گے

شیوپو/بھوپال، فروری۔ مدھیہ پردیش کے شیوپور میں واقع پالپور کونو نیشنل پارک میں جنوبی افریقہ سے لائے جانے والے 12 چیتوں کا ایک کنبہ شامل ہونے جا رہا ہے۔ ان میں 7 نر چیتے اور 5 مادہ چیتے ہیں۔ اب کونو میں 20 چیتے رہائش پذیر ہوں گے۔ اس سے قبل 17 ستمبر کو نامیبیا سے لائے گئے 8 چیتوں کو کونو میں چھوڑا گیا تھا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق ان 12 چیتوں کو پہلے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے گوالیار لایا جائے گا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ان چیتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شیوپور کے پالپور کونو نیشنل پارک لے جایا جائے گا۔ وہیں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان 12 چیتوں کوباڑے میں چھوڑیں گے۔ ساتھ ہی مسٹر چوہان پہلے بنائے گئے چیتا دوستوں سے بھی بات چیت کریں گے۔چیتوں کی دیکھ بھال کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ کوارنٹائن بوما میں 12 چیتوں کو رکھنے کے لیے 10 کورنٹائن بوما تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 8 نئے اور 2 پرانے کورنٹائن بوما تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو آئسولیشن وارڈ بھی تیار کیے گئے ہیں۔ تمام کورنٹائن بوما میں سایہ کے لیے شیڈز بنائے گئے ہیں۔ چیتیوں کے لیے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر سے 12 چیتوں کو اتارنے کے بعد انہیں کوارنٹائن بوما لایا جائے گا۔ ہیلی پیڈ سے کورنٹائن بوما کا فاصلہ تقریباً ایک کلومیٹر ہے۔وزیر اعلی مسٹر چوہان نے ٹویٹ کیا کہ مدھیہ پردیش اب چیتا ریاست ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی مہربانی سے ملک میں چیتے بحال ہو رہے ہیں۔ آج کونو میں مزید 12 چیتے آ رہے ہیں۔ چیتوں کی حفاظت کے لیے چیتا دوست بنائے جا رہے ہیں۔چیتوں کے تحفظ کے لیے آج وہ چیتا پروجیکٹ کی جائزہ میٹنگ منعقد کریں گے۔

Related Articles