مدھیہ پردیش نے زراعت کے شعبے میں زبردست ترقی کی :شیوراج

بھوپال،اپریل۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہاکہ ریاست میں زراعت کے شعبے میں زبردست ترقی ہوئی ہے اور ہم نے گندم پیداوار میں پنجاب اور ہریانہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مسٹر چوہان نے یہاں وزیر اعلی رہائش گاہ میں منعقد دیہی زرعی افسر اور سینئر ایگریکلچر ڈولپمنٹ آفسروں کو تقرری نامہتقسیم کی تقریب کو خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے ذراعت کے شعبے میں زبر دست ترقی کی ہے۔ ہم نے گندم کی پیداوار میں پنجاب ، ہریانہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جی ای ایس ڈی پی کا 40فیصد حصہ کھیتی سے آتا ہے۔وزیر اعلی نے تقرری نامہحاصل کرنے والوں سے کہا کہ آپ کی زندگی میں ایک نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ آپ سب کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کی خدمت میں صرف اپنے لئے نہیں ہیں۔ آپ کے اچھے کام کرنے سے لاکھو ں لوگوں کی زندگی سنور جائے گی ۔

Related Articles