محکمہ اسکول تعلیم کے نئے نوٹی فکیشن پر عدالت برہم

کلکتہ,اپریل۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔عرضی گزار کے وکیل نے عدالت نے بتایا کہ اس نوٹی فیکشن کے ذریعہ ریاستی حکومت اہل امیدواروں کے ساتھ دھوکہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے گزشتہ روز نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا جس میں5261 عہدے بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 1932 نویں دسویں، 246 گیارہویں بارھویں، 1102 گروپ سی اور 1960 گروپ ڈی کے لیے وضع کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ میرٹ لسٹ میں جو لوگ طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں انہیں موقع دیا جائے گا۔جج نے سوال کیا کہ تقرری کون کرے گا؟ مدعی کے وکیل نے کہا کہ جعلی نوکری کینسل ہونے پر ہی اہل لوگوں کو نوکری ملے گی۔ اس کے لیے نئی آسامیاں پیدا کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی جانب سے نئی آسامیاں پیدا کرنے کےلئے نوٹیفکیشن جاری کرناغلط ہے۔ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے سوال کیا کہ زیر التوا کیس کی بنیاد پر نوٹیفکیشن میں یہ جملہ کیوں لکھا گیا؟ ریاست کے ایسے قدم پر کسی کو نوکری نہیں ملے گی۔ اس کے علاوہ، جج نے کہا، ہائی کورٹ میں متعدد بنچوں میں مقدمات ہیں۔ جسٹس ابھیجیت بنرجی نے پوچھا کہ زیر التوا کیس کی بنیاد پر کوئی نوٹیفکیشن کیسے جاری کیا گیا؟جمعرات کو محکمہ سکول ایجوکیشن نے گروپ سی، گروپ ڈی، نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں کے اساتذہ کی بھرتیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات کے درمیان نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 61 آسامیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اس میں فزیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ایجوکیشن کی 1800 پوسٹیں شامل ہیں۔ مختلف اوقات میں دیکھا گیا ہے کہ سفارش کی صورت میں رینک جمپ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست میں بہت سی آسامیاں پیدا ہوئی ہیں۔ نویں اور دسویں کے لیے 1932 پوسٹیں، XI-XII کے لیے 246 پوسٹیں، گروپ C کے لیے 1102 پوسٹیں اور گروپ D کے لیے 1960 پوسٹیں ہیں۔ اس کے علاوہ ووکیشنل ایجوکیشن اور فزیکل ایجوکیشن کے شعبے میں بھی آسامیاں پیدا کی گئیں۔ پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے 650 اور جسمانی تعلیم کے لیے 750۔عرضی گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ریاستی حکومت ملازمت کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس قسم کی بھرتی کا نوٹس بے بنیاد ہے۔ نوٹیفکیشن میں کیوں لکھا ہے کہ نوکری کی قسمت کا فیصلہ کیس پر ہو گا؟

Related Articles