متھرا:یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ،4باراتیوں کی موت، 4زخمی

متھرا:نومبر. اترپردیش کے ضلع متھرا میں سریر تھانہ علاقے کے تحت یمنا ایکسپریس وے پر گذشتہ رات باراتیوں سے بھری بولیرو کے پلٹ جانے سے اس میں سوار چار باراتیوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں دولہے کے والدو بہنوئی بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں دولہا اور دولہن زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی دیر رات تقریبا دس بجے اس وقت پیش آیا جب دہلی کی جانب سے رایا کی طرف جارہی بولیرو گاری سڑک پر خراب کھڑی کار کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا نے کے بعد پلٹ گئی۔ جس میں چار باراتیوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سدھیر تھانے کے انسپکٹر سنجے تیاگی کے مطابق مہلوکین میں دولہے کے والد(65)چندرپال باشندہ متھرا شامل ہیں۔ تین دیگر مہلوکین میں علی گڑھ باشندہ دولہے کے بہنوئی وشنبھر(33)،آگرہ باشندہ راکھی(09) اور متھرا باشندہ نریندر شامل ہیں۔زخمیوں میں دولہا شیام سندر ، دولہن پریم وتی کے ساتھ دھرمیندر اور پریانشو شامل ہیں۔بارات نوئیڈا سے لوٹ رہی تھی۔

Related Articles