متنازعہ جگہوں پر نہ کی جائے قربانی۔ چیف منسٹریوگی آدیتیہ ناتھ کا فرمان

نئی دہلی: جولائی۔ چیف منسٹراترپردیش یوگی آدیتیہ ناتھ نے عید کے پیش نظر فرمان جاری کیا ہے کہ متنازعہ مقامات پرقربانی نہ دی جائی۔ انھوں نے سخت ہدایات دی ہیں کہ متنازعہ مقامات پر قربانیاں نہ دی جائیں صرف مقررہ جگہوں پرقربانی دی جائے۔ واضح رہے کہ دس تاریخ کو عید الاضحیٰ ہے اس ضمن میں انھوں نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اورکہا کہ شراون کے مہینے اور دیگرتہواروں کے پیش نظرسخت چوکسی اختیارکی جائے۔

 

Related Articles