مایاوتی نے کانشی رام کو خراج عقیدت پیش کیا
لکھنؤ:اکتوبر۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے اتوار کو پارٹی کے فاونڈر کانسی رام کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے اقتدار کو شاہ کلید ہے جس سے ترقی کے بند دروازے کھل سکتے ہیں۔ اس لئے کانشی رام کے ذریعہ شروع کی گئی مہم کو ہر حال میں جاری رکھنا چاہئے۔ اترپردیش کی سابق وزیر اعلی نے ٹوئٹ میں لکھا’ بہوجن سماج کو سیاسی طاقت میں بڑھا کر انہیں یہاں حکمراں سماج بنانے کے لئے بامسیف، ڈی اے ایس 4 اوربہوجن سماج پارٹی کےمؤسس و فاونڈر کانشی رام جی کو آج ان کی برسی پر سلام و گلہائے عقیدت پیش خدمت، انہیں سلام پیش کررہے ان سبھی پیروکاروں کا تہہ دل سے شکریہ۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپیل بھی کی۔ملک میں خاص کر یوپی کے لوگوں نے یہاں چار بار اپنی پارٹی کی حکمرانی حاصل کر کے یہ دیکھ لیا ہےکہ اقتدار وہ شاہ کلیدی ہے جس سے ترقی کے بند دورازے کھل سکتے ہیں۔ اس لئے یہ مہم ہر قیمت پر ضرور جاری رہنا چاہئے۔ آج کے دن کا پیغام ہے اور اسی عزم کے ساتھ کام بھی کرنا ہے۔ مایاوتی نے بہوجن سماج سے’حکمراں سماج‘بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’ بہوجن سماج آزادی کے بعد 75سالوں میں اپنا آئینی اورقانونی حق مانگتے ہوئے تھک گیا۔ اب انہیں پوری طاقت کے ساتھ حکمراں سماج بننے کی مہم میں لگ جانا چاہئے۔یوپی میں ہونے والا گلا کوئی بھی الیکشن آپ کا امتحان ہوسکتا ہے۔ جس میں کامیابی امید کی نئی کرن ثابت ہوگی۔