ماہ صیام کی 27 ویں شب پر اڑھائی فلسطینیوں کی قبلہ اول آمد

مقبوضہ بیت المقدس،اپریل ۔ اردن کے زیرانتظام محکمہ اوقاف کی طرف سے ماہ صیام کی 27 ویں شب پراڑھائی لاکھ فلسطینی نمازیوں نے نماز تراویح اور رات کی عبادت میں شرکت کی۔بیت المقدس، اندرون فلسطین اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں فلسطینی نمازی بدھ کے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔اندرون فلسطین سے 150 بسوں پرقافلہ سیکڑوں نمازیوں کو لے کرقبلہ اول پہنچا۔ زیادہ تر فلسطینی الناصرہ، طمرہ، ام الفحم، النقب اور دوسرے شہروں سیآئے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شمالی بیت المقدس میں قلندیہ کے مقام پرجگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے چوکیوں پر رش لگ گیا اور فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بیت لحم سے القدس میں داخل ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کو روک دیا جس کے باعث وہ ماہ صیام کی ستائیسویں شب پر قبلہ اول پہنچنے میں ناکام رہے۔الخلیل سے آئے ایاد ناصر الدین نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ بیت لحم کی چوکیوں پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد کو روکا گیا تھا۔خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور کئی نمازی شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے۔مشکلات کے باوجود قبلہ اول میں داخل ہونے پر اس نے خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles