مانک ساہا پراکسی ووٹنگ کے وزیراعلیٰ: مانک سرکار

اگرتلہ، جون۔ مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) کے رہنما مانک سرکار نے منگل کو تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں "پراکسی ووٹنگ کا وزیر اعلی” قرار دیا اور کہا کہ وہ ریاست میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے حمایت یافتہ شرپسندعناصر پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا، "مسٹر ساہا نے ووٹنگ میں بھاری ہیرا پھیری کرکے اور 11 ہزارسے زیادہ حقیقی ووٹروں کو روک کر باردووالی (اسمبلی) ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کی ہے۔ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی اور تشدد کی وجہ سے ووٹرز کی صحیح شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ پراکسی ٹیگ کو مٹانے اور ریاست میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ان کی طرف سے کوئی مثبت اقدام کیا جائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد مسٹر ساہا اپنی پارٹی کے "شرپسند کارکنوں” کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں، جو پچھلے تین دنوں سے اپوزیشن کے حامیوں پر تشدد، حملےاورظلم کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ تریپورہ میں چار اسمبلی سیٹوں پر23 جون کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے اور ووٹوں کی گنتی 26 جون کو ہوئی تھی۔ اس الیکشن میں بی جے پی کو زبردست اکثریت سے جیت حاصل ہوئی۔

Related Articles