ماسکو: واشنگٹن نے ابھی تک سرگئی لاوروف کو ویزا جاری نہیں کیا

ماسکو،ستمبر۔روس نے امریکا میں داخلے کے لیے 56 ویزوں کی درخواست کی ہے جن میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ساتھی بھی شامل ہیں جو اس ماہ اقوام متحدہ میں عالمی رہ نماؤں کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک جائیں گے، تاہم امریکا نے تا حال روسی وزیر خارجہ اور دوسرے عہدیداروں کے ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو لکھے گئے ایک خط میں یو این میں روس کے سفیر نے کہا کہ ابھی تک امریکی حکومت نے وزیرخارجہ کے لیے ویزا جاری نہیں کیا ہے۔ویسیلی نیبنزیا نے کہا کہ یہ معاملہ "خطرناک” ہو گیا ہے کیونکہ پچھلے کئی مہینوں سے واشنگٹن نے اقوام متحدہ کی دیگر تقریبات میں شرکت کے لیے متعدد روسی سفیروں کو "انٹری ویزا دینے سے مسلسل انکار” کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیکہا کہ امریکا اقوام متحدہ کے میزبان ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ویزا ریکارڈ امریکی قانون کے تحت خفیہ ہے، اس لیے وہ انفرادی کیسز پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔1947 کے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے معاہدے کے تحت امریکا عام طور پر غیر ملکی سفارت کاروں کو بین الاقوامی تنظیم تک رسائی کی اجازت دینے کا پابند ہے۔لیکن واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ "سکیورٹی، دہشت گردی اور خارجہ پالیسی” کی بنیاد پر ویزا روک سکتا ہے۔

Related Articles