لکھنؤ میں 3 منزلہ مکان میں لگی بھیانک آگ
فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے دو گھنٹے میں قابو پایا، دونا پتل میں اٹھیں لپٹیں
لکھنو:دسمبر۔لکھنؤ کے تال کٹورہ کے راجی پورم ای بلاک میں دونا پتل تاجر کے تین منزلہ مکان میں پیر کی رات آگ لگ گئی۔ آگ دیکھ کرہنگامہ مچ گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔راجی پورم ای بلاک کے رہنے والے دلیپ بلیچا کا 3 منزلہ مکان ہے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گراؤنڈ فلور پر رہتا ہے۔ دوسری منزل پر بیوٹی پارلر اور تیسری منزل پر ڈونا پتل تھا۔ ان کے بازار میں ہی دونا پتل کی دکان ہے۔ دلیپ کی دادی ہیرا دیوی اور بیٹا یوگ پیر کی رات تقریباً آٹھ بجے گھر کے باہر بیٹھے تھے۔ اسی دوران گھر کی دوسری منزل پر میٹر کے قریب شارٹ سرکٹ سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا۔