لکھنؤ میٹر کا سپر سیور کارڈ کرائے گا لامحدود سفر
لکھنؤ:مئی.اترپردیش کے چیف سکریٹری درگا شنکر نے منگل کو لکھنؤ میٹرو کے ‘سپر سیور کارڈ’ کو لانچ کرتے ہوئے 1400 روپئے میں 30دنوں تک لامحدود میٹرو سفر کی سہولیت کا آغاز کیا۔لکھنؤ میٹرو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، جامنی رنگ کا یہ سپر سیور کارڈ مستقل مسافروں کے لیے بہت زیادہ کفایتی ثابت ہوگا۔ اس سروس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سکریٹری مشرا نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے نقطہ نظر سے لکھنؤ میٹرو کا یہ ایک اور اچھا قدم ہے۔ سپر سیور کارڈ سے میٹرو میں لوگوں کا سفر اب زیادہ کفایتی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ساتھ پوری دنیا گلوبل وارمنگ، آلودگی اور ٹریفک کے مسائل سے دوچار ہے۔ اس سے نقل و حمل کی لاگت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس سپر سیور کارڈ سے جہاں سفر کا خرچہ کم ہوگا وہیں ماحولیات پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، اتر پردیش میٹرو ریل کارپوریشن (UPMRC) کے منیجنگ ڈائریکٹر کمار کیشو نے کہا کہ میٹرو مینجمنٹ کا ہمیشہ سے ہی مقصد ہے کہ وہ اپنے مسافروں کو آسان اور ہموار سفری سہولیات فراہم کرے۔ اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، اس کارڈ کے ایک بار ریچارج پر، مسافروں کو لکھنؤ میٹرو میں 30 دنوں تک لامحدود سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ لکھنؤ کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کو متعارف کرانے کا مقصد لوگوں کو گرین موبلٹی سسٹم استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے جو کہ عالمی معیار کے ساتھ ساتھ محفوظ اور آرام دہ بھی ہے۔لکھنؤ میٹرو کے سپر سیور کارڈ کے ساتھ، آپ 1400 روپے میں 30 دن تک لامحدود سفر کر سکتے ہیں۔ اس کارڈ کی قیمت 1500 روپے ہے، جس میں 100 روپے سیکیورٹی ڈپازٹ (قابل واپسی) ہے۔ سپر سیور کارڈ میٹرو اسٹیشنوں کے ٹکٹ کاؤنٹرز پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ اس کارڈ کو کسی بھی میٹرو اسٹیشن کے ٹکٹ کاؤنٹر یا ٹکٹ وینڈنگ مشین سے ری چارج کرنے کی سہولت موجود ہے۔ کارڈ خریدنے کے لیے صرف نام اور موبائل نمبر درکار ہے۔ کارڈ بغیر رابطے کے سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ٹوکن خریدنے کے لیے بار بار قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔