لوگ ‘بھارت جوڑو یاترا سے پرجوش ہیں: پرینکا

نئی دہلی، ستمبر۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک جاری ‘بھارت جوڑو یاترا سے لوگ پرجوش ہیں اور عوام، لوٹنے میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سے آزادی چاہتے ہیں۔مسز واڈرا نے ٹویٹ کیا، بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو سے کیرالہ میں داخل ہوئی۔ سماج کا ہر طبقہ اس پد یاترا سے پرجوش ہے۔ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت تمام کی شرکت اور جوش قابل دید ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا پیغام واضح ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور تقسیم کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔

Related Articles