لوک سبھا انتخابات:2024 میں قسمت آزمائیں گے امیتابھ ٹھاکر

لکھنؤ:جون۔ تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بلیا پارلیمانی سیٹ سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ٹھاکر نے اتوار کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی تشکیل شدہ سیاسی پارٹی ادھیکار سینا کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ امیتابھ نے کل ہی ادھیکار سینا کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔امیتابھ نے کہا کہ انہوں نے بلیا کو اس کی ثقافت اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے منتخب کیا ہے۔ بلیا کی جدوجہد آزادی میں خاص کردار رہا ہے خاص کر 1942 کے بھارت چھوڑو تحریک میں چتو پانڈے کی ماتحتی میں انگریزوں سے آزاد اعلان کرنے کی وجہ سے باغی بلیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہتر سماج کے قیام کے لئے لگاتار کوشاں رہنے والے جئے پرکاش نارائن اور چندر شیکھر کی دھرتی کو پوری ایمانداری اور خلوص دل سے خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles