بی جے پی انصاف وانسانیت کی سیاست کرتی ہے:راجناتھ

دیوریا:فروری۔ سماجو ادی پارٹی(ایس پی)،بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس پر ذات۔ مذہب کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ’سبھی کے لئے انصاف کسی کی منھ بھرائی‘نہیں کے اصول پر کام کرتی ہے۔بھلنی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ نے ذات۔ پات اور مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں سے دوری بنائے رکھتے ہوئے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس منھ بھرائی کی سیاست میں ملوث ہیں جبکہ بی جے پی کی ا وصولی لائن ہے’سبھی کے لئے انصاف اور کسی کی منھ بھرائی نہیں‘بی جے پی انصاف و انسانیت کی سیاست کرتی ہے۔انہوں نے کہا’ بی جے پی بدعنوانی سے سمجھوتہ نہیں کرتی ہے۔ ہم بدعنوانی کے خطرے سے سماج کو آزاد کرنے کے ساتھ سماج اور ملک کی فلاح کی خاطر ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔ اگر نئے ہندوستان کی تعمیر کرنی ہے تو ایک نیا اترپردیش بھی چاہئے۔ نئے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا تعاون دیجئے۔راجناتھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ووٹ دے کر اترپردیش میں ایک بار پھر سے بی جے پی کی حکومت بنا کر اترپردیش میں قانون کا راج قائم کرنےا ور ریاست کو مزید تیزی سے ترقی کے راستے پر لے جانے میں تعاون کریں۔مودی حکومت کی حصولیابیوں کی سراہنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں دنیا میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور پوری دنیا کو اب لگ رہا ہے کہ ہندوستان اب وہ پہلے والا ہندوستان نہ ہوکر ایک مضبوط ملک بنتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں آج یوگی حکومت نے ترقی کی گنگا کو رواں کرنے کا کام کیا ہے۔ تعلیم ، صحت، سڑک کے ساتھ قانون کا راج قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ غنڈے، شرپسند عناصر اور مافیا دم دبا کر یا تو بل میں روپوش ہیں یا قانون نے اک اصلی جگہ پہنچا دیا ہے۔ آج ریاست میں خواتین بغیر کسی خوف کے اپنا کام کررہی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی یوگی کی قیادت والی حکومت ہے۔کانگریس کے سابق صدر اہل گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں فوج کی تعریف کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

Related Articles