لندن: چاقو حملے کے 2 لرزہ خیز واقعات میں دو ٹین ایج لڑکے ہلاک

لندن ،نومبر۔ لندن کے نواح میں چاقو حملوں کے 2لرزہ خیز واقعات میں دو ٹین ایج لڑکے ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ اسے ہفتہ کی شام 5 بج کر 10 منٹ پر جنوب مشرقی لندن سے ایک میل کے فاصلے پر تھیمس میڈ کی سیویل روڈ ایبے ووڈ اور ٹیٹمس ایونیو پر زخمی افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر طلب کیا گیا تھا، جہاں پولیس اور طبی عملے نے انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم طبی عملے نے انہیں جائے وقوع پر ہی مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی ٹائمنگ اور فاصلے کے باعث پولیس ان واقعات کے آپس میں ربط کے حوالے کو دیکھ رہی ہے، دونوں مقامات کو کرائم سین قرار دے کر وہاں اتوار کی صبح 8 بجے تک کیلئے سیکشن 60 نافذ کیا گیا، جس کی بدولت پولیس کو تلاشی کیلئے مزید اختیارات حاصل ہوئے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے معلومات رکھنے والوں سے پولیس سے رابطے کی اپیل کی ہے جبکہ دونوں لڑکوں کے ورثاء کو پولیس کے تربیت یافتہ افراد کی مدد فراہم کی جائے گی۔

Related Articles