لندن: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تحقیقات شروع

لندن،فروری۔جنوب مشرقی لندن میں ایک شخص کے فائرنگ سے ہلاکت کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ایمرجنسی سروسز کو جمعرات کی رات10بجکر50منٹ پر ایرتھ کی پیمبروک روڈ پر فائرنگ کی اطلاع پر طلب کیا گیا، جہاں ایک شخص گولیاں لگنے سے ہلاک ہونے کے بعد پڑا ملا، پولیس نے اس قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطے کیلئے اس کی شناخت کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

Related Articles