قومی جونیئرگھڑسواری مقابلہ مدھیہ پردیش کے لیے ایک اور اہم حصولیابی: شیوراج

بھوپال، دسمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے قومی جونیئر گھڑسواری مقابلے کے حوالے سے آج کہا کہ اسپورٹس ہب کے طورپر ابھرنے والے ہمارے مدھیہ پردیش کے لئے یہ انعقاد ایک اور اہم حصولیابی ہے۔سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر چوہان نے کہا کہ 12 سے 25 دسمبر تک بھوپال کی ہارس رائیڈنگ اکیڈمی میں قومی جونیئر ہارس رائیڈنگ مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں 16 ریاستوں کے 250 سے زیادہ گھڑ سواروں کے درمیان حیرت انگیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ہب کے طورپر ابھرنے والے ہمارے مدھیہ پردیش کے لئے یہ انعقاد ایک اور اہم کامیابی ہے۔

Related Articles