فیروزآباد:دن دہاڑے وکیل کا گولی مارکرقتل

فیروزآباد:دسمبر۔ اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے تھانہ دکشن علاقے میں پیر کو ایک وکیل کا گولی مارکر قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح لالؤ روڈ پر مارننگ واک پر نکلے وکیل شیو شنکر دوبے(45) کی بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کردیا۔ شیوشنکر کے کنپٹی اور پیٹ میں گولی ماری گئی ہے۔ قتل کی جانکاری ملتے ہی ایس ایس پی آشیش تیواری ایس پی دیہات رن وجئے سنگھ سی او سٹی ہری موہن سنگھ کے ساتھ کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ شواہد جمع کئے جارہے ہیں ۔ ملزمین کی گرفتار ی کے لئے پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دے کر کاروائی شروع کردی گئی ہے۔قتل کے ملزمین کے خلاف گینگسٹر اور این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔وہیں وکیل کے قتل سے مشتعل ساتھی وکیلوں نے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کرنے کے ساتھ عدالت کے باہر اور شہر کے جین مندر چوراہے پر مظاہرہ کر کے ملزمین کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Related Articles