فلم ناظرین کو ممتا بنرجی نے راحت دی
نئی پابندی میں سنیماہال میں75فیصد سیٹوں پر ناظرین کو بیٹھانے کی اجازت
کلکتہ،جنوری ۔مغربی بنگال حکومت نے کورونا کی پابندیوں میں 15فروری تک توسیع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تاہم سنیما ناظرین کےلئے راحت کی خبر یہ ہے کہ اب سنیما ہال میں 75فیصد سیٹوں پر ناظرین کو بیٹھانے کی اجازت ہوگی۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق سنیما ہال میں سامعین کی گنجائش میں 25 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اومیکرون کے اثر کی وجہ سے دہلی میں تھیٹر کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اگرچہ مغربی بنگال میں تھیٹر بند نہیں ہوئے تھے لیکن تماشائیوں کی تعداد 100 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی تھی۔اس کی وجہ سے سنیما مالکان، ہدایت کار، پروڈیوسرز، اداکار ایک بار پھرپریشان ہوگئے تھے۔کئی فلموں کے ریلیز کی تاریخ کو ملتوی کردیا گیا ۔وزیر اعلیٰ کے اس اعلان سے تفریح کی دنیا کو کچھ راحت ملی ہے۔کئی ڈائریکٹرس اور پروڈیوسر نے 50 فیصد ناظرین کے ساتھ فلم کی ریلیز پر اعتراض کیا تھا۔فلم ساز راج چکرورتی نے نئی پابندی میں اپنے سنیما کو ریلیز کرنے میں تردد کا مظاہرہ کیا تھا۔ایسے بھی ان کی اس فلم ‘دھرماؤدھ جنوری 2020میں تیار ہوگئی تھی۔مگر ریلیز میں تاخیر کا شکار تھا۔ان کی اہلیہ شوبھاشری گنگوپادھیائے دوسری بار کورونا کی شکار ہوگئیں۔ بیرک پور سےممبر اسمبلی راج چکرورتی نے پابندی عائد ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ فلم کو ریلیز کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیںکیونکہ ناظرین کی تعداد محدود ہے۔پیر کو نئی کورونا پالیسی کے اعلان کے بعد پروڈیوسر وڈائریکٹرراج اپنی خوشی کو روک نہ سکے ۰انہوں نے کہا کہ سب کی طرح، میں بھی دیدی کے اعلان سے خوش ہوں۔ اس مرتبہ ہمیں جلد سے جلد فلم کے ریلیز کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ڈائریکٹر کے مطابق ان کی فلم فروری میں نہیں آسکتی ہے۔ کیونکہ اگلے ماہ ایک سے زیادہ بنگالی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔ اگر صورتحال بہتر ہوئی تو وہ مارچ میں فلم ریلیز کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جتنی بار اعلان کرتے ہیں، فلم کی ریلیز میں اتنی ہی تاخیر ہوتی ہے۔ لہذا میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ سامعین خوش ہوں۔