فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے:ایرانی صدر

تہران،اپریل۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی بے مثال مزاحمت اور استقامت کے طویل سال پوری انسانیت کی طرف سے لائق تحسین ہیں۔جمعہ کی سہ پہر غزہ میں عالمی یوم قدس کے عظیم الشان اجتماع کے موقع پر فلسطینی عوام سے اپنے پہلے خطاب میں ایرانی صدر نے خطے میں مزاحمتی محاذ کی مسلسل حمایت اور مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مزاحمت کی حمایت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہ مزاحمتی محاذ کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔اْنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانا فلسطینی عوام کے ساتھ غداری، مزاحمتی محاذ کے ساتھ غداری اور اس کی پیٹھ اور فلسطین کی پشت میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزاحمت کرنے والے فلسطینی عوام اور فلسطین میں مختلف محاذوں پر کام کرنے والے فلسطینیوں کو سلام پیش کیا۔انہوں نے فلسطین اور القدس الشریف کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مردوں، خواتین اور بچوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔صدر رئیسی نے کہا کہ 70 سال سے زائد عرصے کے بعد یہ کہنا ضروری ہے کہ ہیرو غزہ کے لوگ اور مغربی کنارے اور پورے فلسطین کے مزاحمت کار ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ امام خمینی نے اعلان کیا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی عالم اسلام کا آخری ہدف ہے۔ ان کے اس اعلان پر ایران کاربند ہے اور بیت المقدس کی پنجہ استبداد سے آزادی کے لیے جدو جہد کرنیوالوں کی پشت پناہی جاری رکھیگا۔

Related Articles