فلسطینیوں سےمسجد اقصیٰ زیادہ تعداد میں پہنچنے کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس،دسمبر ۔ اسلامک کرسچئین اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں بڑی دراندازی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر بھی یہودی آباد کاروں نے اشتعال انگیزی شروع کر رکھی ہے۔ اس لیے فلسطینی شہری اتوار کے روز مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودی کو زیادہ بڑھائیں تاکہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے کسی بھی قسم کی بے ہودگی اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو روکا جا سکے۔اسلامک کرسچین اتھارٹی نے ہفتے کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں ایسی سرگرمی کرنا چاہتے ہیں جس کی کبھی ماضی میں مثال نہیں ملتی رہی ہے۔یہودی آباد کار انتہا پسندوں کے مختلف گروہوں کے علاوہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے انتہا پسند یہودی ارکان بھی مسجد اقصیٰ میں در اندازی کے لیے آنا چاہتے ہیں۔ ان میں امکانی انتہا پسند وزیر داخلہ بین گویر بھی شامل ہو گا۔ یہودی آباد کاروں نے اس در اندازی کو غیر معمولی بنانے کے لیے کافی تیاری کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی اشتعال انگیزی پر مبنی مہم بھی چلائی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ یہودی تلمودی رسومات کرنے یہاں پہنچیں۔انہی اشتعال انگیزیوں میں ایک مسجد اقصیٰ کے صحن میں یہودی مذہبی علامت مینورہ کی تنصیب کا کیا جانا ہے جو ایک روز قبل ہی کر دی گئی ہے۔

Related Articles