فرانسیسی سفیر نے شیوراج سے ملاقات کی

بھوپال، جون۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے آج فرانس کے سفیر ایمانوئل لینن نے غیر رسمی ملاقات کی۔سرکاری اطلاع کے مطابق وزیر اعلی چوہان نے کہا کہ ریاست میں سیاحت، صنعتی ترقی، ماحولیات، تعلیم، صحت، قدرتی زراعت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں خصوصی پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ فرانس کی مختلف کمپنیوں نے صنعت کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ تعلیمی شعبے میں فرانسیسی۔ ہندی کی باہمی تعلیم کے لیے کوششیں کی جا سکتی ہیں۔وزیراعلی چوہان نے مسٹر لینن کو بتایا کہ اومکاریشور میں 660 میگاواٹ کا فلوٹنگ سولر پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔

Related Articles