فرانس،گوگل پر عائد 150 ملین یورو جرمانے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ صادر

پیرس،اپریل۔فرانسیسی عدالت نیامریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل پرعائد کیے جانے والے 150ملین یورو جرمانے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ صادر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرانس کے اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے اختیارات سے تجاوز کرنے اورمشتہرین کے ساتھ امتیازی سلوک پرگوگل کی بانی کمپنی الفا بیٹ کیخلاف کیس دائر کیا تھا۔فرانسیسی عدالت نے اس کیس کے تناظرمیں 2019 میں 150ملین یوروجرمانہ عائد کرتے ہوئے گوگل پر غیر واضح اشتہارات چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ فرانس کے مسابقی کمیشن کی جانب سے گوگل پر کیا جانے والا یہ پہلا جرمانہ تھا۔ٹیکنالوجی جائنٹ کی جانب سے اس عدالتی فیصلے اور جرمانہ ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔گوگل ترجمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کو مکمل طور پر پڑھے بنا اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں روسی عدالت نے بھی حکومت کی وضع کردہ کانٹینٹ پالیسی کی متواتر خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گوگل پر7ارب روبیل سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔

 

Related Articles