غریبوں کے لئے شہروں میں گھردینا وزیراعلیٰ کا انقلابی قدم:بھوپیندر
بھوپال ، ستمبر۔ مدھیہ پردیش شہری انتظامیہ کے وزیر بھوپندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ ریاست کے غریب طبقے کے لیے شہروں میں مکانات فراہم کرنے کے فیصلے کو ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔مسٹر سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر چوہان نے غریبوں کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکھیہ منتری بھو ادھیکار یوجنا کے تحت ریاست کے شہروں میں غریب طبقے کے لئے کثیر المنزلہ عمارتوں میں گھر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس اسکیم کے تحت بے زمین آبادی کو مکان کے لیے زمین بھی دے گی۔