عوامی اشتعال سے خائف بی جے پی لیڈروں کی زبان ابھی مزید ناشائستہ ہوگی:اکھلیش
لکھنؤ:دسمبر۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف عوام میں زبردست اشتعال سے خائف یوگی حکومت کے وزراء اور بی جے پی لیڈروں کی زبان انتخابات کے نزدیک آنے کے ساتھ ہی ابھی مزیدناشائستہ ہوگی۔اکھلیش نے اتوار کو ایس پی کارکنؤں سے گونڈوانا سائیکل یاترا کو روانہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حواس باختہ بی جے پی لیڈروں کی زبان ابھی اور گندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گونڈوانا گڑتنتر پارٹی کی سائیکل یاترا گاؤں گاؤں جاکر یوگی حکومت کی ناکامیوں سے لوگوں کو آگاہ کرے گی۔اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ کے خاص کمیونٹی کے لوگوں کو نشانہ بنانے والے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی صرف نفرت کی سیاست کر کے سماج میں لوگوں کے درمیان ذات اور مذہب کی بنیاد پر کھائی پیدا کررہی ہے۔اکھلیش نے موریہ کے جالی دار ٹوپ اور لنگی والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا مجھے کسی کے بیان پر کچھ نہیں کہنا ہے۔ جہاں تک پہناوے کی بات ہے بی جے پی ایسی ہی ناشائستہ زبان بولتی رہے گی۔ انتخابات جیسے جیسے قریب آئیں گے بی جےپی لیڈروں کے زبان خراب سے خراب تر ہوتی جائے گی۔موریہ کا نام لئے بغیر اکھلیش نے طنز کستے ہوئے یہ ضرور کہا جنہیں حکومت میں بٹھانے کے لئے کرسی اور اسٹول تک نہیں ملا ہے۔ جن کی نام کی تختی اکھاڑ کر پھنک دی گئی ہے وہ لوگ ایسی زبان کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے(موریہ) وزیر اعلی کا پہناوا نزدیک سے دیکھا ہوگا اس لئے ایسی باتیں بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیشو موریہ جی کا جھگڑا اپوزیشن سے نہیں ہے ان کا جھگڑا اپنے اندر کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ بی جے پی کے اندر کے لوگوں سے ہی ان کا جھگڑا ہے۔ اکھلیش نے حال ہی میں بجنور میں بی جے پی ایم ایل اے کے ذریعہ ایک سڑک حادثے میں نارئل پھوڑتے وقت نارئل کے بجائے سرک ٹوٹنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سے پوچھئے نارئل کا ٹوٹنا مبارک ہوتا ہے یا پھر سڑک کا ٹوٹنا مبارک ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اگر بی جے پی لیڈروں سے کاروباریوں کی آمدنی کے بارے میں پوچھا جائے گا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ بے روزگاری پر اگر کوئی سوال کرے گا تو وہ کوئی جواب نہیں دے پائیں گے۔