علاج میں پیسے کی کمی نہیں ہونےد یں گے:یوگی

گورکھپور:فروری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ بجٹ کی کمی میں کسی غریب کا علاج متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔گورکھپور میں منعقد جنتا درشن میں یوگی نے 300فریادیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے روبرو ہوئے۔ سبھی کو تیقن دیا کہ سب کے مسائل تصفیہ ان کی اولین ترجیح ہے اور سبھی کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ لوگوں کے مسائل کے ضمن میں ان کی درخواست لے کر متعلقہ افسران کو جلد از جلد غیر جانبدارانہ رویہ اور پوری شفافیت کو ملحوظ رکھتےہوئے معاملے کے تصفیہ کی ہدایت دی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ا ان کے رہتے کسی کو فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کے مسائل پر موثر کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ جنتا درشن میں کئی لوگ سنگین بیماریوں کےعلاج کے لئے مالی معاونت کی درخواست کے ساتھ پہنچے تھے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ علاج میں اسٹیمیٹ کا عمل جلد پورا کر کے اسے حکومت کو بھیجیں۔ علاج کے لئے وافر بجٹ فراہم کرایا جائے گا۔ لوگوں کو تیقن دیا کہ دولت کی کمی میں کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے۔ جتنا درشن میں خواتین و اقلیتی سماج کے لوگوں کی بھی خاصی تعداد پہنچی تھی۔

 

Related Articles