عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی پر ناکام قاتلانہ حملہ

بغداد،نومبر۔عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو اتوار کی صبح بغداد میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے ڈرون بم کے ذریعے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کا نشانہ بنایا گیا۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔سیکیورٹی میڈیا سیل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی گئی اور اس مذموم مقصد کے لیے بغیر پائلٹ مسلح ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بغداد میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں مزید تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں تاہم اتنا کہا گیا ہے کہ اس ناکام قاتلانہ حملے کے بعد سیکیورٹی ادارے اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔الکاظمی نے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں بچ جانے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’‘میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، اپنیعوام کے درمیان ہوں اور میں عراق کی خاطر سب سے پرسکون اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غدادروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔ لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی‘۔عراقی دارالحکومت بغداد میں نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور کاتیوشا میزائل ان کے گھر پر گرا۔ اس حملے کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تاہم وزیراعظم الکاظمی اس حملیمیں محفوظ ہیں۔ نمائندے نے مزید بتایا کہ الکاظمی کو ان کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے معمولی زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔ واقعے کے بعد دھماکہ خیز مواد کے ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

Related Articles