عراق:مقتدیٰ الصدرکاعدلیہ سے آیندہ ہفتے کے آخر تک پارلیمان تحلیل کرنے کامطالبہ

بغداد،اگست۔عراق کے سرکردہ شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر نے ملک کی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے آخر تک پارلیمنٹ کو تحلیل کر دے۔’’عدلیہ کواگلے ہفتے کے آخر تک پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا ہوگا‘‘۔مقتدیٰ الصدر نے بدھ کواپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرایک بیان میں وضاحت کیے بغیرکہا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ ایک اور انقلابی مؤقف اختیار کریں گے۔الصدر نے جون میں اپنے قانون سازوں کو پارلیمنٹ سے واپس بلانے کے بعد قبل ازوقت انتخابات اور آئین میں غیر متعیّن ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ان کی صدری تحریک کے حامیوں نے گذشتہ ماہ اپنے مطالبات کے حق میں بغداد میں احتجاجی ریلیاں نکالی تھیں۔ان کی جماعت کے مظاہرین نے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں زبردستی داخل ہوگئے تھے اور انھوں نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا تھا۔گرین زون میں پارلیمان، سرکاری محکموں کے دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں۔مقتدیٰ الصدر نے گذشتہ سال نومبر میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے باوجود نئی حکومت کی تشکیل میں ناکام رہے تھے۔اس کے بعد انھوں نے احتجاج کے طور پر پارلیمان کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا تھا۔پارلیمان میں ان کیبلاک کے ارکان کی تعداد ایک چوتھائی تھی اور وہ اپنے حامیوں کی مدد سے مزید ایک چوتھائی ارکان کی حمایت حاصل کرسکتے تھے لیکن اس کے باوجود وہ حکومت سازی کے لیے درکار حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Related Articles