عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے دہلی کے میئر منتخب

نئی دہلی، فروری۔عام آدمی پارٹی (عآپ) کی طرف سے امیدوار شیلی اوبرائے کو بدھ کےروز دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے منتخب قرار دے دیا گیا۔سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد آج مکمل ہونے والی پولنگ میں محترمہ اوبرائے کو 150 ووٹ ملے، جب کہ ان کی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار ریکھا گپتا کو پولنگ میں 116 ووٹ ملے۔گزشتہ 10 برسوں میں پہلی بار دہلی کے میئر کے عہدے کے لیے خاتون میئر منتخب ہوئی ہیں۔ محترمہ اوبرائے دہلی کے پٹیل نگر اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 86 سے کونسلر ہیں۔

Related Articles