صومالیہ میں کار بم دھماکا، متعدد عمارات ملبے کا ڈھیر بن گئی، پانچ افراد ہلاک

موغہ سیشو،جولائی۔ایک زور دار کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ اتوار کے روز وسطی صومالیہ میں ایک مشہور ہوٹل کے باہر کیا گیا ہے۔ اس کار بم دھماکے کی ذمہ القاعدہ سے جڑے ایک گروپ نے قبول کی ہے۔ یہ جگہ دارالحکومت موگا دیشو سے نوے کلو میٹر دور شمال میں صومالیہ کا ایک اور شہر جوہر ہے۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق کار بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ صرف ہوٹل کی عمارت ہی نہیں آس پاس کی عمارات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کے بارے میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری کار کو نور دوب ہوٹل کی دیوار کے ساتھ پاک کیا۔ یہ ہوٹل ریاستی ارکان اسمبلی اور اعلی حکام کی آمدو رفت کے حوالے سے مشہور ہے۔بعد ازاں کچھ دیر میں کار کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ہوٹل میں کام کرنے والوں اور سکیورٹی گارڈز میں سے پانچ افراد ہلک ہو گئے۔ ان ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔الشباب نامی تنظیم صومالیہ میں متحرک القاعدہ کا ایک حامی گروپ ہے۔ جس نے عسکریت پسندوں کی ایک ویب سائٹ کے ذریعے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ وزیر اعظم حمزہ عابدی نے اس واقعے میں جاں بحق ہونیو الے افراد کے اہل کانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ایک مقامی پولیس افسر علی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس شہر میں اب تک ہونے والے دھماکوں میں یہ سب سے زیادہ خوفناک دھماکہ ہے۔ مقامی رہائشی مھد ابراہیم نے کہا دھماکے کی آواز زور دار تھی جس کے ساتھ ہی آسمان پر دھواں اور گرد چھا گئی۔ اس کے بعد میں کچھ ڈیڈ باڈیز دیکھیں جنہیں ہوٹل کے ملبے سے نکالا گیا۔

 

 

Related Articles