صرف مدارس ہی نہیں، تمام کا جائزہ لیا جانا چاہیے: شرما

بھوپال، اپریل ۔مدارس پر نظرثانی کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے فیصلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر وشنودت شرما نے آج کہا کہ صرف مدارس ہی نہیں بلکہ تمام کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور ہوا بھی ہے تو مدارس کا کیوں نہیں ہونا چاہئے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر شرما نے کہا کہ یہ حکومت کا بہت اہم فیصلہ ہے، یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔ صرف مدارس ہی نہیں، سب کا جائزہ لیا جائے اور اگر ایسا ہوا ہے تو مدارس کا کیوں نہیں ہونا چاہئے؟مسٹر شرما نے کہا کہ ہاسٹلوں کے اندر بھی جائزہ لیا جاتا ہے کہ طالب علم وہاں موجود ہیں یا نہیں۔ حکومت کا یہ فیصلہ سب کے مفاد میں ہے۔

Related Articles