صدر مرمو نے گرو تیغ بہادر کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، نومبر۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بدھ کو اپنے پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا ’’گرو تیغ بہادر جی کے یوم شہادت کے موقع پر، میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ گرو تیغ بہادر جی نے مذہب کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا، اسی لیے ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ’’سر دیا پر سار نہ دیا‘‘۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔محترمہ مرمو نے کہا ’’ان کی یہ قربانی پوری انسانیت کے لیے تھی، جس کے لیے انھیں ’ہند کی چادر‘ کہا جاتا ہے۔ آئیے ہم سب گرو تیغ بہادر جی کے مذہبی اتحاد اور بھائی چارے کی زندگی کی اقدار کو اپنانے کا عہد کریں۔